(وہ) الله ایسا ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں اس کے اچھے اچھے نام ہیں۔
Allah - there is no deity except Him. To Him belong the best names.
The Ninety Nine Names of Allah software began in 2018 inspired by a book that suggested such a task would be a beneficial endeavor. Ever excited to motivate you towards good, the founder Mansoor Elahi created and working on a software named Ninety Nine Names of ALLAH which be present into Urdu, English. We decided to approach the project more carefully (for fear of misguiding anyone!), sourcing only authentic materials, doing very in-depth research, and providing lots of guidance and supplementary materials to encourage each participant to study the names more intently and build a deeper, more profound relationship with Allah. Innshah’ALLAH
Our Software FeaturesUrdu (Pakistan) and English is the languages used in this software.
You can use this software offline on your system.
We update the contents and dependencies to keep things fresh.
This project is for Dawah Purpose, so you can use it free of cost and freely to share.
میسوفٹ لیبس (Mesoft Labs)ایک اسلامی سوفٹ ویئرز بنانے والا ادارہ ہےاور میسوفٹ ولڈ وائیڈ (Mesoft Worldwide)کا ایک حصّہ ہے ۔ جس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ عصر حاضر کی جدید ترین ٹیکنالوجی کے موزوں استعمال کے ذریعے اسلا می تعلیمات کی اشاعت اور اس کو پھیلانے کے لیے اپنی محنت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور گلوبلائزیشن کے اس دور میں جدید نسل کا ناتا اسلا می تعلیمات سے جڑا رہنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ وقت کے تقاضوں کے ساتھ متبادل وسائل کا بہترین انداز میں استعمال کیا جائے۔موجودہ برق رفتار زمانہ میں نئی نسل کے پاس اپنے آبا و اجداد کے کتب خانے کھنگالنے کیلیے وقت کی کمی اور دیگر وجوہات کا امکان تو نظر آتا ہی ہے مگر ۔۔۔ آج جب سر کے بالوں سے لے کر جوتے کا تسمہ تک محض ایک کلک کی دوری پر دستیاب ہو تو ایسے دور میں اسلا می تعلیمات کی اشاعت کے وسیع ترین ذخیرہ کو انٹرنیٹ پر پیش کیا جانا ایک ناگزیر امر بن چکا ہے۔ اور وہ بھی اس انداز میں کہ اردو داں حضرات کی اس مواد تک باآسانی رسائی ممکن ہو اور دنیا کے کسی بھی کونے سے بلا روک ٹوک مستفید ہوا جا سکے۔اسی فکر کے زیر اثر بانی میسوفٹ ولڈ وائیڈ (Mesoft Worldwide) منصورالہی صاحب نے اسلامی سوفٹ وئیرز کی شکل میں اس امر پر کام شروع کیا ۔مختلف ادوار سے گذرنے کے بعد برقی کتاب کا یہ عظیم الشان ذخیرہ ” اللہ تعا لیٰ کے نِنانوے نام” کی شکل میں اب آپ کے سامنے حاضر ہے۔ فی الحال اسلامی سوفٹ وئیر کو بنانے کے لیے منصورالہی صاحب تنِ تنہا ہی سرگرم عمل ہیں۔ لیکن پھر بھی اپنی حثیت اور طاقت کے مطابق اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ امید قوی ہے کہ اس مخلصانہ کوشش کو سراہا جائے گا اور دوست احباب اس پروجیکٹ کو مزید آگے بڑھانے میں ہر ممکن تعاون سے نوازیں گے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم کو بھی اللہ رب العّزت اخلاص سے ہدایت کا طلبگار رہنے اور اکابرین کے راستے پر استقامت سے چلتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
اپنی قیمتی آرا سے ہمیں اگاہ کیجیے۔
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ حضرات اہل علم ، عزیز طلبہ اور معزز قارئین کی خدمت میں گزارش: الحمد اللہ! اس سوفٹ وئیر کی تصحیح کی حتی الوسع کو شش کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود اگر کوئی غلطی نظر آئے یا کوئی مفید تجویز ہو تو براہ کرم تحریر کر کے ہمیں ضرور ای میل کریں تا کہ آئندہ ورژن میں اشاعت بہتر اور غلطی سے پاک ہو سکے۔ جزا کم اللہ تعالیٰ خیراً
ڈویلپر: منصُورالہی
رابطہ کرنا چاہتے ہیں؟ ہمیں پیغام بھیجنے کے لئے نیچے دیئے گئے فارم کو بھریں ، ہم جلد از جلد آپ سے رابطہ کریں گے!
Want to get in touch? Fill out the form below to send us a message and web will contact you as soon as possible!
میسوفٹ لیبسامانگڑھ، ڈاکخانہ فیروز سنز، نوشہرہ (24100)، خیبر پختونخوا، پاکستان۔
+92-333-9009879
سوفٹ وئیر کے مضامین اورکتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔
Copyright © 2005-2018 Mesoft Labs., All right reserved.
Made with by Mansoor Elahi at Mesoft Labs.